پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قمر ملال کی غزلیں — Qamar Malal Ghazals

قمر ملال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ حسیں گھڑی وہ سنہرا پل نہیں بھولتا (غزل)

وہ حسیں گھڑی وہ سنہرا پل نہیں بھولتا

جو بتایا تھا ترے ساتھ کل نہیں بھولتا

کہاں چوٹ آئی تھی گر کے یاد نہیں مگر

وہ کسی کا کہنا ذرا سنبھل نہیں بھولتا

تجھے کہہ دیا جو پتا چلا مجھے عشق ہے

جسے علم ہو وہ کبھی عمل نہیں بھولتا

میں یہ کیسے مان لوں مجھ کو اس نے بھلا دیا

کہ مری کہی جو کوئی غزل نہیں بھولتا

اسے کیسے یاد نہ آئے تو ذرا سوچ تو

کہ ملالؔ جس سے ترا بدل نہیں بھولتا

ہمت کر کے پار اترنا دل چھوٹا مت کرنا (غزل)

ہمت کر کے پار اترنا دل چھوٹا مت کرنا

دریا کا ہے کام بپھرنا دل چھوٹا مت کرنا

دل کو درد ہجر نے گھیرا ترک وفا پر لیکن

کچھ ہفتوں کا ہے یہ دھرنا دل چھوٹا مت کرنا

رونا لیکن آس نہ دل کی رو لینے سے ٹوٹے

آنکھوں کو اشکوں سے بھرنا دل چھوٹا مت کرنا

دل سے نکلے جب کوئی تو گھر بھی کہاں آتا ہے

آنگن چھوٹا بے شک کرنا دل چھوٹا مت کرنا

اس کے مرنے سے تھوڑی نا قدر حسن گھٹے گی

بعد ملالؔ کے اور سنورنا دل چھوٹا مت کرنا

مزید غزلیں از قمر ملال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں