پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قمر جاوید کی غزلیں — Qamar Javed Ghazals

قمر جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کب تک تیری بجھتی آنکھیں (نظم)

کب تک تیری بجھتی آنکھیں

نیندوں سے بوجھل چوکھٹ میں

ٹوٹتے تاروں گرتے چناروں کا اجڑا منظر دیکھیں گی

یہ چوکھٹ تو

گزرے پل کا روپ دکھا کر

اس آفاق کی دور افتادہ سیڑھی میں گم ہو جائے گی

جس کی آخری کھڑکی

پھٹے پرانے کپڑوں کی ٹوٹی دوکان میں کھلتی ہے

اس چوکھٹ سے باہر آ کر

گھاس پہ ننگے پاؤں چلنا

گھاس جسے شبنم کی معطر بوندوں نے اشنان دیا ہے

یہیں کہیں اس کے پہلو میں

ہوا وہ سپنے بانٹ رہی ہے

جس کو اس چھوٹے سے گھر کی

شوق سحر میں

ابھی حقیقت بننا ہے

مزید غزلیں از قمر جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں