پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قیصر ضیا قیصر کی غزلیں — Qaisar Ziya Qaisar Ghazals

قیصر ضیا قیصر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ تیرے ہجر کی آندھی (نظم)

یہ تیرے ہجر کی آندھی

کہاں لے آئی ہے مجھ کو

یہاں ہر سمت اک سورج

سوا نیزے پہ جلتا ہے

نہ سر سے دھوپ اترتی ہے

نہ سایہ کوئی ڈھلتا ہے

ہوائے شام چلتی ہے

نہ کوئی شمع جلتی ہے

فلک پر نجم آتے ہیں

نہ تو مہتاب آتا ہے

کسی کی آنکھ سوتی ہے

نہ کوئی خواب آتا ہے

مزید غزلیں از قیصر ضیا قیصر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں