پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قیس رامپوری کی غزلیں — Qais Rampuri Ghazals

قیس رامپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج رسوا ہیں تو ہم کوچہ و بازار بہت (غزل)

آج رسوا ہیں تو ہم کوچہ و بازار بہت

یا کبھی گیت بھی گاتے تھے سر دار بہت

اپنے حالات کو سلجھاؤ تو کچھ بات بنے

مل بھی جائیں گے کبھی گیسوئے خم دار بہت

دل کے زخموں کو بھی ممکن ہو تو دیکھو ورنہ

چاند سے چہرے بہت پھول سے رخسار بہت

آج ماحول میں فتنے ہیں سر دیر و حرم

آج بہتر ہے پرستش کو در یار بہت

لٹ گئے ایک ہی انگڑائی میں ایسا بھی ہوا

عمر بھر پھرتے رہے بن کے جو ہشیار بہت

اجنبی بن کے رہے شہر میں ہم حالانکہ

سایۂ زلف بہت سایۂ دیوار بہت

قیسؔ نا‌ قدریٔ احباب کا شکوہ ہے فضول

کوئی یوسف ہی نہیں ورنہ خریدار بہت

دل کی صورت ترے سینے میں دھڑکتا ہوں میں (غزل)

دل کی صورت ترے سینے میں دھڑکتا ہوں میں

ہاں بظاہر ترے ہاتھوں کا کھلونا ہوں میں

اب جہاں چاند لب بام ابھرتا ہی نہیں

جانے کیوں پھر انہیں گلیوں سے گزرتا ہوں میں

کتنا نادان تھا میں ڈوب گیا جل بھی گیا

وہ بہت کہتا رہا آگ کا دریا ہوں میں

آرزو تھی کہ گلابوں کے دلوں میں رہتا

یہ سزا پائی کہ کانٹوں کا بچھونا ہوں میں

میرے پاس آ کے کوئی تشنہ لبی بھول گیا

میں تو سمجھا تھا کہ تپتا ہوا صحرا ہوں میں

مزید غزلیں از قیس رامپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں