پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قیس کاکوروی کی غزلیں — Qais Kakorvi Ghazals

قیس کاکوروی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حبیب ماہ کنعانی کے صدقے (غزل)

حبیب ماہ کنعانی کے صدقے

میں اپنے یوسف ثانی کے صدقے

جبیں میری طرح داغ غلامی

میں اس نقش سلیمانی کے صدقے

ہے آئینہ تری صورت پہ حیراں

میں آئینہ کی حیرانی کے صدقے

سراپا بندگی ہے کبریائی

میں اس تکمیل انسانی کے صدقے

مزید غزلیں از قیس کاکوروی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں