پریس ہاتھی راقم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جاوداں ہے خاموشی بے کراں ہے خاموشی (غزل)
جاوداں ہے خاموشی بے کراں ہے خاموشی
لفظ گر ستارے ہیں آسماں ہے خاموشی
جس میں لوگ روتے ہیں جس میں لوگ ہنستے ہیں
جس کو سب سمجھتے ہیں وہ زباں ہے خاموشی
دو نگاہیں کہتی ہیں دو نگاہیں سنتی ہیں
کس قدر محبت پر مہرباں ہے خاموشی
افق کو تکتی ہیں مدت سے بے شمار آنکھیں (غزل)
افق کو تکتی ہیں مدت سے بے شمار آنکھیں
سحر کا خواب لیے سب امیدوار آنکھیں
میں جانتا ہوں کہ ہرگز نہ آئے گا اب وہ
نبھائے جاتی ہیں پر فرض انتظار آنکھیں
وہ دیکھ پائے زمانہ کو میری نظروں سے
اسے اے کاش مری دے سکوں ادھار آنکھیں
مجھے دلاتی ہیں جنگل میں ہونے کا احساس
یہ شہر والوں کی عیار و ہوشیار آنکھیں
بچھڑتے وقت وہ رویا تو تھا مگر راقمؔ
مسرتوں میں بھی ہوتی ہیں اشک بار آنکھیں
مزید غزلیں از پریس ہاتھی راقم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں