پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پریتا واجپئی کی غزلیں — Preeta Vajpayi Ghazals

پریتا واجپئی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہیں تیرگی کہیں روشنی یہی اس جہاں کا نظام ہے (غزل)

کہیں تیرگی کہیں روشنی یہی اس جہاں کا نظام ہے

یہ تو اپنا اپنا نصیب ہے کہیں صبح تو کہیں شام ہے

یہ محبتوں کا جہان ہے یہاں لمحہ لمحہ ہے امتحاں

جو نہ رنج و غم سے ہو آشنا اسے دور ہی سے سلام ہے

مجھے مے سے کوئی غرض نہیں مگر اتنی بات ضرور ہے

جو سرور عشق نہ دے سکے وہ شراب پینا حرام ہے

مرے شہر ہی کے وہ لوگ ہیں مگر ان سے رہیے گا باخبر

وہ کسی کے کام نہ آئیں گے انہیں اپنے کام سے کام ہے

جسے آپ کہتے ہیں لکھنؤ وہ سخنوروں کا ہے گلستاں

مرا نام پریتاؔ ہے دوستو مرا لکھنؤ میں قیام ہے

مزید غزلیں از پریتا واجپئی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں