پروین شرما شجر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
غم نے چھوڑا تو خوشی سے مر گئے (غزل)
غم نے چھوڑا تو خوشی سے مر گئے
موت جیسی زندگی سے مر گئے
ہم اسیر ضبط رو پاے نہیں
اور پھر بس بے بسی سے مر گئے
تم سے پہلے بھی تو کی تھی عاشقی
پر تمہاری عاشقی سے مر گئے
پاس بیٹھی ایک پل کو زندگی
اور ہم بس اس خوشی سے مر گئے
ہم شرابی بن نہ پائے ٹھیک سے
پیتے پیتے مے کشی سے مر گئے
اتنا آسان کام کون کرے (غزل)
اتنا آسان کام کون کرے
ہم کو رک کے سلام کون کرے
تم ہی بولو ہماری یادوں میں
اپنی نیندیں حرام کون کرے
زندگی چھوڑو ایک شب تک بھی
مجھ سے عاشق کے نام کون کرے
ایسے عاشق ہزار ملتے ہیں
آپ کے ساتھ شام کون کرے
مزید غزلیں از پروین شرما شجر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں