پرتاپ سوم ونشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رام تمہارے یگ کا راون اچھا تھا (غزل)
رام تمہارے یگ کا راون اچھا تھا
دس کے دس چہرے سب باہر رکھتا تھا
دکھ دے کر ہی چین کہاں تھا ظالم کو
ٹوٹ پڑا تھا چہرے پر وہ پڑھتا تھا
شام ڈھلے یہ ٹیس تو بھیتر اٹھتی ہے
میرا خود سے ہر اک وعدہ جھوٹا تھا
یہ بھی تھا کہ دل کو کتنا سمجھا لو
بات غلط ہوتی تھی تو وہ لڑتا تھا
میرے دور کو کچھ یوں لکھا جائے گا
راجا کا کردار بہت ہی بونا تھا
یہ جو چہرہ پے مسکراہٹ ہے (غزل)
یہ جو چہرہ پے مسکراہٹ ہے
اک سجاوٹ ہے اک بناوٹ ہے
مجھ میں تجھ میں بس ایک رشتہ ہے
تیرے اندر بھی کھٹ پٹاہٹ ہے
کچھ تقاضے ہیں کچھ ادھاری ہے
عمر کا بوجھ ہے تھکاوٹ ہے
ہر کوئی پڑھ سمجھ نہ پائے گا
وقت کے ہاتھ کی لکھاوٹ ہے
گالیوں کی طرح ہی لگتی ہے
یہ جو نقلی سی مسکراہٹ ہے
مزید غزلیں از پرتاپ سوم ونشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں