پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پرشانت شرما دراز کی غزلیں — Prashant Sharma Daraz Ghazals

پرشانت شرما دراز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ تو میں ہی پاگل تھا اور کچھ تھا اس کا پاگل پن (غزل)

کچھ تو میں ہی پاگل تھا اور کچھ تھا اس کا پاگل پن

سوچو میں نے جھیلا ہوگا کتنا کتنا پاگل پن

شب بھر جگنا چپ چپ رہنا یہ کیسی ہے ریت نئی

عشق محبت ٹھیک ہے لیکن ایسا کیسا پاگل پن

آج الگ ہیں ہم دونوں تو سوچی سمجھی سازش ہے

کچھ تو اس کی مرضی ہے اور کچھ ہے میرا پاگل پن

ہم دونوں میں کچھ تو تھا پر کیا تھا وہ کچھ یاد نہیں

کچھ لوگوں نے عشق بتایا کچھ کا کہنا پاگل پن

مجھ کو پاگل کہتی ہو تم مان لیا میں پاگل ہوں

لیکن میں جو پاگل ہوں تو تم ہو میرا پاگل پن

ان آنکھوں پر ہاتھ رکھا پھر ان ہونٹوں کو چوم لیا

اس نے پوچھا کیا ہے یہ سب میں نے بولا پاگل پن

میرے لب پر اک تو اس کو سوگواری چاہئے (غزل)

میرے لب پر اک تو اس کو سوگواری چاہئے

اور اس پر یہ کہ فوٹو مسکراتی چاہئے

کب کہاں پر کس طرح کی بات کرنی چاہئے

زہر کی اب اس زباں پر پاسبانی چاہئے

اڑ نہ پائی ایک لڑکی آسماں میں جو کبھی

ضد ہے اس کی سوٹ اس کو آسمانی چاہئے

کہتے ہیں ہم جی رہے ہیں ایک دوجے کے لیے

واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے

جب ملا مجھ کو سمندر بس یہی کہتا ملا

پیاس زوروں کی لگی ہے اور پانی چاہئے

مزید غزلیں از پرشانت شرما دراز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں