پرشانت کمار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہاں مانتے ہیں سچ ہی بتاتا ہے آئنہ (غزل)
ہاں مانتے ہیں سچ ہی بتاتا ہے آئنہ
پھر بھی بہت سے راز چھپاتا ہے آئنہ
گزرے قریب سے تو حقیقت پتہ چلی
دایاں ہمیشہ بایاں دکھاتا ہے آئنہ
جب رات خود پہ گزری تو ہم کو یقیں ہوا
روتے ہوئے کو اور رلاتا ہے آئنہ
غم زندگی کے ہوں یا محبت کا درد ہو
ہر وقت ہنستے رہنا سکھاتا ہے آئنہ
ویسے یہ خاص بات تو ہر آئنے میں ہے
روؤ گے تم تو اشک بہاتا ہے آئنہ
کیوں کسی کو بھی بھلا مڑ کے دوبارہ دیکھیں (غزل)
کیوں کسی کو بھی بھلا مڑ کے دوبارہ دیکھیں
ہر طرف حسن ہے کس کس کا اشارہ دیکھیں
کہکشانی یہ سفر سب کو مبارک ہو ہم
اس کے رخسار پہ ہی چاند ستارا دیکھیں
ہے مجال اتنی تجھے بھولنے لگ جائیں ہم
تیری یادوں میں ہم اپنا بھی گزارا دیکھیں
دل کسی سے بھی سنبھالا نہ گیا ہے اب تک
تم بھی آ جاؤ تمہارا بھی سہارا دیکھیں
مزید غزلیں از پرشانت کمار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں