پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پرشانک چندرا کی غزلیں — Prashank Chandra Ghazals

پرشانک چندرا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ نہیں سے سب بنا کیسے (غزل)

کچھ نہیں سے سب بنا کیسے

اک خلا میں تھا خدا کیسے

رات دن یہ چاند سورج سب

اگتے ڈھلتے ہیں بھلا کیسے

گر دھماکے سے ہے جنمی تو

ہوگی یہ دنیا فنا کیسے

بس تصور تو نہیں ہے تو

تجھ کو پاؤں میں بتا کیسے

کوئی حل ہے ان سوالوں کا

ختم کب ہوگا یہ کیا کیسے

بنایا بگاڑا بگاڑا بنایا (غزل)

بنایا بگاڑا بگاڑا بنایا

ہمیں وقت نے چاہا جیسے نچایا

نہیں کر سکے ہم جو چاہت کو حاصل

تو حاصل تھا جو اس کو چاہت بنایا

مقابل ہمیشہ رہے چھوٹ کے ہم

زمانے نے ہم کو ہی چھوٹا بنایا

نہیں یہ تمہاری ہے غلطی ہماری

کہ جیسا تھا ویسا ہی چہرہ دکھایا

رہے دوڑ میں ہم ہمیشہ ہی پیچھے

ہمیں وقت کے ساتھ چلنا نہ آیا

مزید غزلیں از پرشانک چندرا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں