پرمود چوہان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سب سے جیتے ہیں خود سے ہارے ہیں (غزل)
سب سے جیتے ہیں خود سے ہارے ہیں
ہم بھی قسمت کے یار مارے ہیں
اپنی تقدیر مانتے ہیں تجھے
تیرے دکھ درد سب ہمارے ہیں
جگنوؤں نے دیا ہمیں دھوکا
اب چراغوں کے ہی سہارے ہیں
اس کی آنکھوں میں ہے کشش ایسی
ہم زمانے میں جس کے مارے ہیں
درد کو بیچ خوشی ہم تو کمانے نکلے (غزل)
درد کو بیچ خوشی ہم تو کمانے نکلے
بے وفا دیکھ تجھے زخم پرانے نکلے
کوئی الزام کسی پر نہ لگانے نکلے
ہم محبت میں تو خود کو ہی جلانے نکلے
روبرو ان کے نہیں جانے کی ہمت ہوتی
ان کی تصویر ہی سینہ سے لگانے نکلے
اپنے دامن میں کبھی جھانک کے دیکھا ہے کیا
آپ الزام جو اوروں پہ لگانے نکلے
مزید غزلیں از پرمود چوہان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں