پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پرکھر پنج کی غزلیں — Prakhar Punj Ghazals

پرکھر پنج کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مداری سے بہت مطلب ملیں گے (غزل)

مداری سے بہت مطلب ملیں گے

تماشائی کو بس کرتب ملیں گے

جو ہر پل ساتھ رہتے ہیں تمہارے

ضرورت کے سمے جب تب ملیں گے

یہ آنکھیں ہوں کھلی یا بند ہی ہوں

ترے لب سے ہی میرے لب ملیں گے

تجھے معلوم ہے رخصت کا موسم

ملیں گے پنجؔ تجھ سے تب ملیں گے

ذوق پرواز بچاتے رہیے (غزل)

ذوق پرواز بچاتے رہیے

جشن زندان مناتے رہیے

فلم کا سین ابھی چالو ہے

آپ کردار نبھاتے رہیے

صبح کی دھوپ لگے گی بہتر

رات کی برق بھلاتے رہیے

عشق کی آگ بجھانی ہو اگر

اشک آنکھوں سے بہاتے رہیے

دل کوئی چیز نہیں بازارو

ہر کسی سے جو لگاتے رہیے

سچ لب دم ہے لہٰذا اے پنجؔ

جھوٹی امید جگاتے رہیے

مزید غزلیں از پرکھر پنج ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں