پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پرکاش پروہت کی غزلیں — Prakash Prohit Ghazals

پرکاش پروہت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج بھی سوچا بہت (غزل)

آج بھی سوچا بہت

اور پھر رویا بہت

میں کہیں بھی تھا نہیں

آئنہ دیکھا بہت

آدمی کمزور تھا

زخم تھا گہرا بہت

تھا وہ دریا دل مگر

آپ نے مانگا بہت

عیب بھی چھپ جائیں گے

پاس ہے پیسہ بہت

کیا پتہ کیوں آپ کو

دیکھ کر دیکھا بہت

بس یہی افسوس ہے

کم لکھا بھوگا بہت

بوریا بستر اٹھا کرفیو لگا ہے (غزل)

بوریا بستر اٹھا کرفیو لگا ہے

مت کسی کو دے صدا کرفیو لگا ہے

گھومتے ہیں صرف سناٹے گلی میں

آدمی ہے لاپتہ کرفیو لگا ہے

ایک صوبہ ایک جنگل ہو گیا ہے

جل رہا ہے ہر ضلع کرفیو لگا ہے

آگ کا دریا مکانوں تک نہ پہنچے

ہو دکانوں کا بھلا کرفیو لگا ہے

بھر گیا ہے پیٹ لاشوں سے سڑک کا

ہو گئی ہے انتہا کرفیو لگا ہے

رہ گیا پدچاپ کو آنگن ترس کر

سو گیا ہے راستہ کرفیو لگا ہے

چاقوؤں کے اور تلواروں کے سائے

زندگی پر ہیں فدا کرفیو لگا ہے

کل کا سورج کیا دکھائے رام جانے

آج اک ہفتہ ہوا کرفیو لگا ہے

مزید غزلیں از پرکاش پروہت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں