پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پردیمن پالیوال کی غزلیں — Pradyumn Paliwal Ghazals

پردیمن پالیوال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہاں سب ہی بدلنا چاہتے ہیں آدمی کو (غزل)

یہاں سب ہی بدلنا چاہتے ہیں آدمی کو

مگر کرتے نہیں کچھ بھی ذرا سی بہتری کو

اگر میں بھی لکھوں گا روز اپنی مفلسی کو

برا لگ جائے گا سڑکوں پہ رہتی زندگی کو

ہمیں ہر پل سہارا دے رہی ہے شاعری پر

بتاؤ ہم سہارا دے سکیں گے شاعری کو

وہی اک شے لڑے ہیں رات دن جس کے لیے ہم

ملی ہے اب تو کیسے چھوڑ دیں اس روشنی کو

مغالطے میں کہاں رہو گے رہو گے کب تک (غزل)

مغالطے میں کہاں رہو گے رہو گے کب تک

ستم جو ہوگا تو تم سہو گے سہو گے کب تک

یہ ایسے سمجھو بھنور ہے کشتی ہے اور تم ہو

یہاں پہ کیسے کہاں بہو گے بہو گے کب تک

یہاں ہر اک شے بدل گئی ہے بگڑ گئی ہے

یہ ٹوٹا دل ہے یہاں رہو گے رہو گے کب تک

یہ محفلیں ہیں روایتوں کی سبھی ہیں طرم

تو بات اب تم یہاں کہو گے کہو گے کب تک

مزید غزلیں از پردیمن پالیوال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں