پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Pradeep Tiwari Deep کی غزلیں — Pradeep Tiwari Deep Ghazals

Pradeep Tiwari Deep کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق کیا چیز ہے وفا کیا ہے (غزل)

عشق کیا چیز ہے وفا کیا ہے

دل لگانے کو اب بچا کیا ہے

مدعا اب نیا اٹھا لاؤ

پیار میں درد کے سوا کیا ہے

کیا بتاؤں میں حال دل کا اب

اشک آنکھوں میں اور کیا کیا ہے

پیٹ بھرتا نہیں محبت سے

اس خسارے میں اب رکھا کیا ہے

جان دینے کی بات کرتے ہو

لیلیٰ مجنوں سا حوصلہ کیا ہے

لو لگانی ہے گر لگا رب سے

ڈوب جا پھر مجھے بتا کیا ہے

زندگی چار دن کی مہماں یہ

کیا بچھانا ہے اوڑھنا کیا ہے

جلانے کے لیے دل کو مرے کچھ تیلیاں رکھ دو (غزل)

جلانے کے لیے دل کو مرے کچھ تیلیاں رکھ دو

دل ناشاد کے حصے میں تھوڑی سسکیاں رکھ دو

ابھی تو گھر جلے دو چار پورا گاؤں باقی ہے

سیاست والوں کے آگے یہ ساری بستیاں رکھ دو

سفر لمبا ہے راہی کا ابھی تو دور ہے منزل

بھٹکنے کے لیے راہوں میں اس کے تتلیاں رکھ دو

شکاری پھنس گیا خود ہی یہاں پر جال میں اپنے

پرندوں کے ذرا حصے میں پھر آزادیاں رکھ دو

ورہ کی ویدنا دل کی یہاں پر کون سنتا ہے

بھلا کر غم کو یادوں کی کہیں پرچھائیاں رکھ دو

بڑے نادان ہو تم دیپؔ لہروں سے نہ لو پنگا

ڈبا دے گی سونامی دل کی اپنی کشتیاں رکھ دو

مزید غزلیں از Pradeep Tiwari Deep ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں