Pradeep Laljani Parwaz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اپنا چہرہ اجنبی لگنے لگا ہے (غزل)
اپنا چہرہ اجنبی لگنے لگا ہے
کون ہے جو مجھ میں اب رہنے لگا ہے
کیا کہوں کیسے کہوں چپ چاپ کوئی
بات دنیا سے مری کہنے لگا ہے
جن دیوں نے یہ جہاں روشن کیا تھا
ان دیوں کی آگ سے جلنے لگا ہے
دھوپ نے تنہائی کم کر دی سفر کی
ایک سایا ساتھ میں چلنے لگا ہے
جب سے بدلے ہیں ستارے میرے تب سے
آسماں میرے لیے جھکنے لگا ہے
مجھ میں تھوڑی جان اب تک باقی ہے (غزل)
مجھ میں تھوڑی جان اب تک باقی ہے
دل میں اک ارمان اب تک باقی ہے
دور کتنی جا چکی ہے زندگی
کس لئے سامان اب تک باقی ہے
ہو چکی ہے خالی جیون کی سرائے
آخری مہمان اب تک باقی ہے
کھو دیا جو پاس تھا پر زندہ ہوں
تھوڑا سا سامان اب تک باقی ہے
چند سانسیں دے دی حاکم نے ادھار
موت کا فرمان اب تک باقی ہے
کون جانے کب ملیں گی منزلیں
راستہ انجان اب تک باقی ہے
مزید غزلیں از Pradeep Laljani Parwaz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں