پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Pooran Kumar Hosh کی غزلیں — Pooran Kumar Hosh Ghazals

Pooran Kumar Hosh کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چھپا کے رکھیے ذرا پریم پتر سا یہ بدن (غزل)

چھپا کے رکھیے ذرا پریم پتر سا یہ بدن

ہر اک نگاہ کنکھیوں سے پڑھ رہی ہے اسے

پیا کے انگ سا لاگے یہ سرمئی آنچل

اڑے تو پکڑے گرے تو سنبھالتی ہے اسے

یہ مایا جال بدن جوگ ہے کہ بھوگ ولاس

بھٹکتی آتما صدیوں سے کھوجتی ہے اسے

یہ دل شوالہ نہیں جوگیوں کا کٹیا ہے

سگندھ سے وہ بدن کی بسا گئی ہے اسے

یہ لوک گیت سا اشلیل رس بھرا یوون

ہر ایک تان جو اٹھتی ہے چھیڑتی ہے اسے

یہ کوئی اندھی گپھا ہے کہ جسم کا بن ہے

نگاہ انگلیاں بن کر ٹٹولتی ہے اسے

روپہلی رات یہ ٹھنڈی ہوا یہ الھڑ نیند

ملن کی آس ہنڈولے جھلا رہی ہے اسے

وہ چاپ پھر وہی سیٹی کواڑ پر تھپ تھپ

اٹھے تو کھاٹ کی آواز روکتی ہے اسے

کہے تو کیسے کہے ماں سے جھوٹ کہنا ہے

کہ بچپنے کی سہیلی بلا رہی ہے اسے

پھرے ہے پریم پجاری سا ہوشؔ بن بن میں

انوپ روپ کی دیوی کی لو لگی ہے اسے

سانسوں کی لپٹ پا کے پگھل جائے گی چنری (غزل)

سانسوں کی لپٹ پا کے پگھل جائے گی چنری

اوڑھو نہ بدن آگ پہ جل جائے گی چنری

چنری پہ ابھر آئیں گے مندر کے کلش بھی

مسجد کی بھی محراب میں ڈھل جائے گی چنری

تم بھور بھئے بھولی سہیلی سے نہ ملنا

راتوں کی مہک پا کے بدل جائے گی چنری

ململ بھی ضروری نہیں وائل بھی نہ اوڑھو

اس عمر میں لٹھے کی بھی چل جائے گی چنری

بچ بچ کے چلو گے تو لپٹ جائے گی اے ہوشؔ

پکڑوگے تو ہاتھوں سے نکل جائے گی چنری

مزید غزلیں از Pooran Kumar Hosh ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں