پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پونم یادو کی غزلیں — Poonam Yadav Ghazals

پونم یادو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی بھی ارمان نہیں ہے (غزل)

کوئی بھی ارمان نہیں ہے

یوں جینا آسان نہیں ہے

آہیں اندر گھٹ جاتی ہیں

دل میں روشن دان نہیں ہیں

چھوڑو بھی اب ان قصوں کو

ان قصوں میں جان نہیں ہے

بات چھپانا سیکھو صاحب

کس گھر میں طوفان نہیں ہے

اب بھی تیرا حصہ ہوں میں

بس تجھ کو ہی دھیان نہیں ہے

جب تب خواہش اگ آتی ہیں

دل ہے ریگستان نہیں ہے

میں اک ایسا افسانا ہوں

جس کا کچھ عنوان نہیں ہے

زندگی جب بھی آزماتی ہے (غزل)

زندگی جب بھی آزماتی ہے

کچھ نہ کچھ تو ہمیں سکھاتی ہے

ہر حقیقت سمجھ میں آتی ہے

موت جب آئنہ دکھاتی ہے

ایک ننھی پری ہے آنگن میں

جو مرے گھر کو گھر بناتی ہے

کوئی پاگل لہر کنارے پر

جانے کیا لکھتی ہے مٹاتی ہے

سرپھری ہو گئی ہے اک لڑکی

وہ ہوا میں دیا جلاتی ہے

مزید غزلیں از پونم یادو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں