پونم وشوکرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کبھی تو مجھ سے محبت ہے یہ جتاتے تم (غزل)
کبھی تو مجھ سے محبت ہے یہ جتاتے تم
تمہاری یاد سے پہلے کبھی تو آتے تم
کبھی تو جان مری مجھ کو دیتے اک موقع
کبھی تو جان مری مجھ کو آزماتے تم
گنوا چکی ہوں میں اک عمر انتظاری میں
لگا چکے ہو بہت دیر آتے آتے تم
کبھی تو دیتے اندھیرو کو میری یہ تحفہ
سیاہ رات کو پونمؔ کبھی بناتے تم
حجاب کر دوں تجھے یا حجاب ہو جاؤں (غزل)
حجاب کر دوں تجھے یا حجاب ہو جاؤں
پہن کے میں ترا چہرہ نقاب ہو جاؤں
ابھی تو صرف سمیٹے ہوئے ہوں کچھ پنے
مجھے تو پڑھنے لگے تو کتاب ہو جاؤں
میں حسن ہوں تو ہوں شیشے میں تیری آنکھوں کے
تری نظر جو ہٹے تو خراب ہو جاؤں
سوال بن کے میں بیٹھی ہوں چاہ میں تیری
قبول تو جو کرے تو جواب ہو جاؤں
مزید غزلیں از پونم وشوکرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں