پونم سوناچھاترا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ملو گے تم نہیں چاہا کرو گے (غزل)
ملو گے تم نہیں چاہا کرو گے
بتاؤ عاشقی کا کیا کرو گے
یقیں میں تم نے اپنا دل دیا تھا
وفا میں جان تم مانگا کرو گے
میں اپنی حد سے اب بے حد ہوئی ہوں
تو کیا سوچے بنا لوٹا کرو گے
لگائی ہے جو تم نے آگ جانم
کبھی کیا اس کو تم تاپا کرو گے
اسی کمرے میں اب بھی ہوں اکیلی
تو کیا تم یاد بن پیچھا کرو گے
محبت میں نہیں جھکنا ہے تم کو
کنوارے نین تم گھوما کرو گے
کہیں رکنا نہیں فطرت تمہاری
کہاں تک بھنورے بن بھٹکا کرو گے
جیون کی پھلواری رکھ (غزل)
جیون کی پھلواری رکھ
مرنے کی تیاری رکھ
آنکھوں میں ہو بس مچھلی
دل میں دنیا ساری رکھ
خوشیاں آتی جاتی ہیں
غم سے تھوڑی یاری رکھ
دیکھو بچپن مت کھونا
گھر میں اک الماری رکھ
اتنا کیا آساں ہونا
کچھ چیزیں سرکاری رکھ
کچھ کہنا کچھ مت کہنا
ہلکی سی دشواری رکھ
آنسو اب کس کو بانٹے
ہنسنے کی بیماری رکھ
غلطی پر خود جھک جائے
اتنی تو ذمہ داری رکھ
دن بھر ہے لڑنا پونمؔ
راتوں کو بے کاری رکھ