پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پونم ماٹیا کی غزلیں — Poonam Matiya Ghazals

پونم ماٹیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ذرا سی پلکیں اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے (غزل)

ذرا سی پلکیں اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے

نظر کی شمع جلاؤ بڑا اندھیرا ہے

دکھائی دیتے نہیں ہیں محبتوں کے ثمر

شجر پہ چاند اگاؤ بڑا اندھیرا ہے

نہ کوئی خط ہی ملا اب تلک نہ آئے وہ

شگن ملن کا بناؤ بڑا اندھیرا ہے

خموش ہیں یہ فضائیں کہ من بھی بوجھل ہے

سخنوروں کو بلاؤ بڑا اندھیرا ہے

الفتوں کے کھیت میں اس کے ہی غم بوتے رہے (غزل)

الفتوں کے کھیت میں اس کے ہی غم بوتے رہے

فصل کی گٹھری اٹھائے عمر بھر ڈھوتے رہے

بند پلکوں میں کچھ آنسو رات مچلے بے سبب

نیند کیا آئی بہانہ اوڑھ کر سوتے رہے

یاد آئی پھر کسی کی مہربانی دیر تک

آنسوؤں سے داغ دل کے رات بھر دھوتے رہے

دوریاں دل کی بڑھیں لیکن بڑھیں ہیں کس لیے

دونوں واقف ہیں مگر رشتہ سبھی ڈھوتے رہے

ہم کبھی نزدیکیوں سے تھے پریشاں بے طرح

درمیاں اب سلوٹوں کو دیکھ کر روتے رہے

چاہتے تو تھے کہ پونمؔ آج شب روشن کرے

رات کالی تھی اماوس اوڑھ کر سوتے رہے

مزید غزلیں از پونم ماٹیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں