پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پون ورما کی غزلیں — Pawan Varma Ghazals

پون ورما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہاں کس کو بتائیں ہم دل و دل دار کا مطلب (غزل)

یہاں کس کو بتائیں ہم دل و دل دار کا مطلب

غلط ہی تو سمجھتے ہیں سبھی اب پیار کا مطلب

ذرا سی بات پر ٹکڑوں میں گھر کو بانٹنے والوں

تمہیں معلوم ہے کیا ہوتا ہے دیوار کا مطلب

ہوا سے کہیو آہستہ چھوئے نازک بدن اس کا

وگرنہ سمجھا دے گی اچھے سے انگار کا مطلب

خوشی میں ساتھ رہتے ہو غموں میں چھوڑ جاتے ہو

نہیں ایسا نہیں ہوتا ہے سچے یار کا مطلب

کسی بھی کام کے لائق نہیں بے کار ہیں ہم جان

تمہیں معلوم تو ہے اچھے سے بے کار کا مطلب

وعدہ تھا ساتھ چلنے کا وعدے کا کیا ہوا (غزل)

وعدہ تھا ساتھ چلنے کا وعدے کا کیا ہوا

اس عشق والے کھیل میں ہارے کا کیا ہوا

لڑکی تو کہہ گئی مجھے ملنا نہیں کبھی

پر یہ بتاؤ بعد میں لڑکے کا کیا ہوا

قاتل ادا کو دیکھ کے کوئی بھی جل اٹھے

اس میں قصور آپ کے شیشے کا کیا ہوا

مزید غزلیں از پون ورما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں