پرویز شیخ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
صبر کر صبر کی گھڑی ہے ابھی (غزل)
صبر کر صبر کی گھڑی ہے ابھی
اتنی مشکل سے جو ملی ہے ابھی
وقت سے پہلے موت اچھی نہیں
زندگی سامنے پڑی ہے ابھی
آنکھ رنجور ہو گئی میری
اس نے جانے کی ضد گڑھی ہے ابھی
بعد تیرے کوئی نہیں ہوگا
تو مری آخری خوشی ہے ابھی
تو بھی پرویزؔ کو سمجھ نہ سکا
طنز تیرا بھی لازمی ہے ابھی
یہ مری زندگی کسی کی ہے (غزل)
یہ مری زندگی کسی کی ہے
فکر مت کیجے آپ ہی کی ہے
جو خفا ہے اسے منانا ہے
اس لئے ہم نے شاعری کی ہے
جن کو مانا تھا دل عزیز کبھی
انہیں اپنوں نے دشمنی کی ہے
اس حسینہ کے بن جئیں کیسے
ٹوٹ کر جس سے دل لگی کی ہے
عشق کر کے پتہ چلا ہم کو
ہم نے جیتے جی خودکشی کی ہے
تم کو پرویزؔ کیا ہوا ہے آج
اک حسینہ سے دوستی کی ہے
مزید غزلیں از پرویز شیخ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں