پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پرویز ساحر کی غزلیں — Parvez Sahir Ghazals

پرویز ساحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اتنا بے آسرا نہیں ہوں میں (غزل)

اتنا بے آسرا نہیں ہوں میں

آدمی ہوں خدا نہیں ہوں میں

ہے ابھی میری جستجو جاری

یعنی خود کو ملا نہیں ہوں میں

میں نے دعویٰ کیا نہ ہونے کا

مجھ کو معلوم تھا نہیں ہوں میں

نکل آیا میں ذات سے باہر

اپنے اندر رہا نہیں ہوں میں

میں جو ہوں میں بھی اصل میں تم ہوں

میری جاں دوسرا نہیں ہوں میں

تم مجھے جان ہی نہیں سکتے

عکس ہوں آئنا نہیں ہوں میں

ہوں برا، مانتا ہوں میں لیکن

اس قدر بھی برا نہیں ہوں میں

دوسروں کی تو بات ہی ہے الگ

اپنا بھی ہم نوا نہیں ہوں میں

راز سر بستہ کی طرح ساحرؔ

ابھی خود پر کھلا نہیں ہوں میں

یوں نہیں وہ نظر نہیں آتا (غزل)

یوں نہیں وہ نظر نہیں آتا

ہم کو دیدار کر نہیں آتا

وقت اچھا ضرور آتا ہے

پر کبھی وقت پر نہیں آتا

صرف رونا ہی مجھ کو آتا ہے

اور کوئی ہنر نہیں آتا

جو بھی جاتا ہے اس کے کوچے میں

پھر وہ بار دگر نہیں آتا

اس کا جلوہ بھی اک تماشہ ہے

نظر آتا ہے پر نہیں آتا

اس نے جاتے ہوئے کہا ساحرؔ!

وقت پھر لوٹ کر نہیں آتا

مزید غزلیں از پرویز ساحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں