پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پرویز باغی کی غزلیں — Parvez Baghi Ghazals

پرویز باغی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عذاب میں مبتلا کرے گا (غزل)

عذاب میں مبتلا کرے گا

وہ مجھ کو تجھ سے جدا کرے گا

میں جانتا تھا کسی بہانے

وہ قاتلوں کو رہا کرے گا

ہزار پابندیاں ہوں لیکن

وہ مجھ سے آ کر ملا کرے گا

یہ اس کا دعویٰ تھا ملک میں وہ

سکوں سبھوں کو عطا کرے گا

گھروں سے تم بھی نکل کے آؤ

اکیلا پرویزؔ کیا کرے گا

مزید غزلیں از پرویز باغی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں