پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پروین کیف کی غزلیں — Parveen Kaif 1 Ghazals

پروین کیف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خدا بچائے محبت کی اس بلا سے بھی (غزل)

خدا بچائے محبت کی اس بلا سے بھی

کہ درد دل نہیں جاتا کسی دوا سے بھی

جلا رکھے ہیں مری زندگی میں سانسوں نے

چراغ ایسے کہ بجھتے نہیں ہوا سے بھی

مرے لئے مرا اللہ کون سا کم ہے

مجھے تو کام نہیں ہے کسی خدا سے بھی

چراغ راہ بنایا ہے تم نے کس کس کو

کبھی ملے ہو محمد کے نقش پا سے بھی

ہم اپنی جان اسی پر نثار کرتے ہیں

ہمیں وہ قتل کرے چاہے جس ادا سے بھی

اسی چمن میں جو میرا چمن ہے میرا چمن

بہت سے پیڑ مرے خون کے ہیں پیاسے بھی

ستم کسی پہ وہ کرتے نہیں ہمارے سوا

جفا تو ہے یہ مگر کم نہیں وفا سے بھی

دھڑکتے شعر سنے ہم نے بنت کیفؔ سے آج

ملے ہم ایک محبت کی شاعرہ سے بھی

حیا تو اس سے شرماتی بہت ہے (غزل)

حیا تو اس سے شرماتی بہت ہے

پڑوسن میری اتراتی بہت ہے

وہ گھر میں چین سے رہتی ہے کم کم

مگر چھت پر نظر آتی بہت ہے

نہیں سنتی کسی کی اپنے آگے

سمجھتی کم ہے سمجھاتی بہت ہے

کرے ہے گفتگو سرگوشیوں میں

مگر زیور تو کھنکاتی بہت ہے

بڑی سنجیدہ بنتی ہے وہ لیکن

میاں سے چھپ کے مستانی بہت ہے

مرے اللہ اس کی گود بھر دے

وہ تنہا لوریاں گاتی بہت ہے

مزید غزلیں از پروین کیف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں