Pareshan Lakhnavi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کوئی شکستہ (نظم)
کوئی شکستہ
برسوں پرانا مندر
گھیر رکھا ہے جسے
چاروں طرف سے
پیپل کے گھنے پیڑوں نے
مندر کا اداس دیوتا
راہ تکتا ہے انسانوں کی
اور ہر رات اس کی
خاموش بن کر مندر کے
چاروں طرف چھا جاتی ہے
پھر ایک دن
دیوتا
اپنے مندر سے روٹھ جاتا ہے
مجھے
اس دن کا خیال آتا ہے
مزید غزلیں از Pareshan Lakhnavi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں