پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پروین رائے کی غزلیں — Paraveen Rai Ghazals

پروین رائے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کاش اتنا تو مرے پاس کبھی آ جائے (غزل)

کاش اتنا تو مرے پاس کبھی آ جائے

بیچ سے ہو کے ہوا جائے تو شرما جائے

یہ تری یاد کا آنا بھی ہے کچھ ایسا ہی

جیسے مہمان اچانک سے کوئی آ جائے

اس لئے بھی میں تجھے یاد کیا کرتا ہوں

کیا پتہ کل کو یہ اگزام میں پوچھا جائے

کاش ایسا ہو کہ اے یار کسی دن مجھ سے

راہ چلتے ہوئے اک بار تو ٹکرا جائے

ایک میں ہوں جو تجھے دیکھ کے پگلا جاؤں

ایک تو ہے جو مجھے دیکھ کے شرما جائے

یوں لگے گا کے کوئی چاند چھپا ہو جیسے

یہ تری زلف جو چہرے پہ ترے آ جائے

میں یہی سوچ کے چھونے سے تجھے ڈرتا ہوں

یہ تری آگ مرا جسم نہ جھلسا جائے

جانتی ہو کہ کیا ہوا ہے تمہیں (غزل)

جانتی ہو کہ کیا ہوا ہے تمہیں

عشق کا روگ لگ گیا ہے تمہیں

بال بکھرے یہ مد بھری آنکھیں

کون سا رنگ یہ چڑھا ہے تمہیں

اے میری جان سن رہی ہو نا

دل یہ آواز دے رہا ہے تمہیں

بولتی کیوں نہیں ہو بولو بھی

کیا اچانک سے ہو گیا ہے تمہیں

ایک تم ہو جو دیکھتی بھی نہیں

کوئی مڑ مڑ کے دیکھتا ہے تمہیں

تم کو دیکھیں تو دیکھتے جائیں

دیکھنے کا الگ مزہ ہے تمہیں

مزید غزلیں از پروین رائے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں