پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پنکج سبیر کی غزلیں — Pankaj Subeer Ghazals

پنکج سبیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ابھی سمجھائیں کیا تم کو ابھی تم عشق میں ہو (غزل)

ابھی سمجھائیں کیا تم کو ابھی تم عشق میں ہو

ابھی تو بس دعائیں لو ابھی تم عشق میں ہو

بھلے اپنے ہی گھر جانا ہے پر بھولو گے رستہ

کسی کو ساتھ میں رکھو ابھی تم عشق میں ہو

نہیں مانے گا کوئی بھی برا بالکل ذرا بھی

ابھی تم چاہے جو کہہ دو ابھی تم عشق ہو

کوئی سمجھا بجھا کے راہ پر پھر لے نہ آئے

کسی کے پاس مت بیٹھو ابھی تم عشق میں ہو

تمہارے ہاتھ میں جلتی رہے سگریٹ مسلسل

کلیجے کو ذرا پھونکو ابھی تم عشق میں ہو

وہ پرسوں بھی نہیں آیا نہیں آیا وہ کل بھی

گنو مت راستہ دیکھو ابھی تم عشق میں ہو

تمہارا غم نہ ہو تو زندگی اچھی نہیں لگتی (غزل)

تمہارا غم نہ ہو تو زندگی اچھی نہیں لگتی

خموشی سے بہے جو وہ ندی اچھی نہیں لگتی

پڑے ہو عشق میں تو عشق کی تہذیب بھی سیکھو

کسی عاشق کے چہرے پر ہنسی اچھی نہیں لگتی

یہ من کرتا ہے بادل آ کے ڈھک لیں چاند کو پورا

ہوں جب وہ پاس تو پھر چاندنی اچھی نہیں لگتی

کہا اس نے ہمیں کب وصل سے انکار ہے لیکن

خلش سینے میں اس کے بعد کی اچھی نہیں لگتی

عجب ہے بات حیرت کی ہماری شکل یہ ان کو

کبھی لگتی ہے اچھی اور کبھی اچھی نہیں لگتی

لکھی ہیں ساری غزلیں بس اسی کے واسطے میں نے

وہی ہاں وہ ہی جس کو شاعری اچھی نہیں لگتی

مزید غزلیں از پنکج سبیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں