اسامہ جمیل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لوگ جس کو خدا سمجھتے ہیں (غزل)
لوگ جس کو خدا سمجھتے ہیں
ہم اسے ارتقا سمجھتے ہیں
میں تو چشمے کو پانی کہتا ہوں
لوگ تو معجزہ سمجھتے ہے
میں سمجھتا ہوں یہ جہنم ہے
آپ دنیا کو کیا سمجھتے ہیں
کوئی کہتے ہیں موت کو صدمہ
کوئی رب کی رضا سمجھتے ہیں
آپ کرتے ہیں بات مطلب کی
یعنی اچھا برا سمجھتے ہیں
مار ڈالے نہ آپ کو کوئی
خود کو سب سے جدا سمجھتے ہیں
اپنی حد سے گزر نہیں سکتے (غزل)
اپنی حد سے گزر نہیں سکتے
بد تمیزی تو کر نہیں سکتے
مجھ پہ تہمت لگانے والے سن
تیرے جیسے سدھر نہیں سکتے
بوجھ لگتے ہیں میرے کاندھوں پر
کیا فرشتے اتر نہیں سکتے
آپ جیسوں پہ رحم آتا ہے
آپ جیسوں سے ڈر نہیں سکتے
اپنی ضد میں انا بھی لازم ہے
ٹوٹ جائیں بکھر نہیں سکتے
کچھ حیا بھی لگائیے منہ پر
اس طرح تو سنور نہیں سکتے
تم مری شاعری میں زندہ ہو
مر بھی جاؤ تو مر نہیں سکتے
مزید غزلیں از اسامہ جمیل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں