پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اونکار سنگھ وویک کی غزلیں — Onkar Singh Vivek Ghazals

اونکار سنگھ وویک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ میٹھا کچھ کھارا پن ہے (غزل)

کچھ میٹھا کچھ کھارا پن ہے

کیا کیا سواد لیے جیون ہے

کیسے آنکھ ملا کر بولے

صاف نہیں جب اس کا من ہے

شکوہ بھی ان سے ہی ہوں گے

جن سے تھوڑا اپنا پن ہے

دھن ہی دھن ہے اک طبقے پر

اک طبقہ بے حد نردھن ہے

سوکھا ہے تو باڑھ کہیں پر

برسا یہ کیسا ساون ہے

کل نشچت ہی کام بنیں گے

آج بھلے ہی کچھ اڑچن ہے

دل کا ہے وہ صاف بھلے ہی

لہجے میں کچھ کڑوا پن ہے

اگر کچھ سرگرانی دے رہی ہے (غزل)

اگر کچھ سرگرانی دے رہی ہے

خوشی بھی زندگانی دے رہی ہے

چلو مستی کریں خوشیاں منائیں

سدا یہ رت سہانی دے رہی ہے

بڑھاپے کی ہے دستک ہونے والی

خبر ڈھلتی جوانی دے رہی ہے

گزر آرام سے ہو پائے اتنا

کہاں کھیتی کسانی دے رہی ہے

پھلیں پھولیں نہ کیوں نفرت کی بیلیں

سیاست کھاد پانی دے رہی ہے

سدا سچائی کے رستے پے چلنا

سبق بچوں کو نانی دے رہی ہے

تخیل کی ہے بس پرواز یہ تو

جو غزلوں کو روانی دے رہی ہے

مزید غزلیں از اونکار سنگھ وویک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں