پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اوم پرکاش میگھونشی کی غزلیں — Om Prakash Meghwanshi Ghazals

اوم پرکاش میگھونشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ زمیں آسمان رہنے دے (غزل)

یہ زمیں آسمان رہنے دے

کوئی تو سائبان رہنے دے

ہم غریبوں کی شان رہنے دے

کچھ تو کچے مکان رہنے دے

میرا حاکم بھی کچھ نہیں سنتا

مجھ کو بھی بے زبان رہنے دے

یہ بہت اوپری مسائل ہیں

بن پروں کے اڑان رہنے دے

مردوں کی زندگی کے لیے کیا دعا کریں (غزل)

مردوں کی زندگی کے لیے کیا دعا کریں

اس پست آگہی کے لیے کیا دعا کریں

از خود ہمیں نہیں ہے میسر نظر صدا

ایسے میں ہم کسی کے لیے کیا دعا کریں

بے ربط بد حواس کمر سے الگ تھلگ

ہم ایسی چاندنی کے لیے کیا دعا کریں

ملنے تھے جو بھی درد مسرت سو مل گئے

اب وقت آخری کے لیے کیا دعا کریں

گویا زمین کا نہ فلک کا ہوا عزیزؔ

بولو کہ اس خودی کے لیے کیا دعا کریں

مزید غزلیں از اوم پرکاش میگھونشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں