عبید اللہ خاں مبتلا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
فریاد کہ وہ شوخ ستم گار نہ آیا (غزل)
فریاد کہ وہ شوخ ستم گار نہ آیا
مجھ قتل کوں لے ہاتھ میں تلوار نہ آیا
میں پنبہ نمن نرم کیا بستر تن کوں
وہ پیو قدم دھرنے کو یکبار نہ آیا
چھٹ آہ پچھے کون مرے درد کا احوال
مجھ دکھ کی خبر لینے وہ غم خوار نہ آیا
جانے ہے وفادار مجھے دل منے لیکن
دہشت سے رقیباں کی وہ ناچار نہ آیا
آرام گیا بھوک نہیں نیند گئی بھول
افسوس کہ وہ طالع بیدار نہ آیا
بلبل کی نمن آس ہے نت باس کی مجھ کوں
صد حیف مرے پاس وہ گلزار نہ آیا
بازار سخن گرم کیا اس کی صفت سوں
مجھ شعر کا ہیہات خریدار نہ آیا
لکھ بار سہا باغ میں مالی کا تہورا
پر سیر کتیں وہ گل بے خار نہ آیا
اے مبتلاؔ یہ بات لکھا دل کے اوپر میں
اک روز مجھ آغوش میں وہ یار نہ آیا
ترا بلبل ہوں تجھ گل کی قسم ہے (غزل)
ترا بلبل ہوں تجھ گل کی قسم ہے
برہ سوں مست ہوں مل کی قسم ہے
رقیب رو سیہ کھاوے گا اب مار
مجھے تجھ کالے کاکل کی قسم ہے
لئے دل پھرتے ہیں دور زلف میں
مجھے اوس کے تسلسل کی قسم ہے
نہ کر توں بوالہوس اوپر تلطف
ترے دل کے تامل کی قسم ہے
خدا آخر کرے گا خوش مرا دل
مجھے اپنے توکل کی قسم ہے
نہیں ہوتا ہوں ملنے سیں کبھی سیر
ترے من کے تفضل کی قسم ہے
نہ رہ غافل توں اپنے مبتلاؔ سوں
تجھے تیرے تغافل کی قسم ہے