پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبیداللہ عبدی کی غزلیں — Obaidullah Abdi Ghazals

عبیداللہ عبدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنے ہاتھوں سے مجھے جام پلاتے جانا (غزل)

اپنے ہاتھوں سے مجھے جام پلاتے جانا

سارے دکھ درد کو کچھ دیر مٹاتے جانا

اس زمانے کو دکھانے کے لیے تم رسماً

جاتے جاتے سہی چند آنسو بہاتے جانا

رات اٹھ اٹھ کے جو میسج کیا کرتے تھے ہم

کمپنی والے سمجھ کر وہ مٹاتے جانا

کس طرح عادی بنا کر کسی کو چھوڑتے ہیں

تہمتیں چالیں وہ سب مجھ کو سکھاتے جانا

اس لیے میرا گھونسلہ نہیں تھا (غزل)

اس لیے میرا گھونسلہ نہیں تھا

کہ درختوں سے رابطہ نہیں تھا

بیچ رستے میں چھوڑنے والے

مجھ کو منزل کا کچھ پتہ نہیں تھا

میری تنخواہ زندگی میں سبھی

صرف آہیں تھیں قہقہہ نہیں تھا

یہ بچھڑنے کی وجہ تھی اس کے

دینے کو کوئی واسطہ نہیں تھا

پہلے پہلے سبھی مخالف تھے

کیونکہ تنہا تھا قافلہ نہیں تھا

رب کی جانب میں لوٹا تو ابدیؔ

صرف شکوے تھے شکریہ نہیں تھا

مزید غزلیں از عبیداللہ عبدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں