پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nusrat Zehra کی غزلیں — Nusrat Zehra Ghazals

Nusrat Zehra کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شب کو تھا وہ کسی کی بانہوں میں (غزل)

شب کو تھا وہ کسی کی بانہوں میں

آگ جلتی رہی نگاہوں میں

کھل کے برسا نہیں کبھی ساون

ایک بادل ہے ان نگاہوں میں

تیرے کوچے میں وہ نہیں آیا

برف سی جم گئی تھی راہوں میں

کشتیاں جل گئی ہیں سب شاید

اک دھواں ہے کسی کی آہوں میں

کب تجھے بھول پائی پل بھر کو

یہ بھی شامل مرے گناہوں میں

نہ رمز میں کسی معنی میں نہ سوال میں ہے (غزل)

نہ رمز میں کسی معنی میں نہ سوال میں ہے

یہ میرا کھویا ہوا دل ترے خیال میں ہے

نہ اب سکون ملے نا اسے قرار کہیں

نہ اب خموش ہے دل اور نہ عرض حال میں ہے

تری جبیں پہ جو اک بار جگمگایا تھا

وہ اک ستارہ میرے لمحۂ وصال میں ہے

پلٹ کے تو نے جو دیکھا تو یوں لگا مجھ کو

کہ میرے پیار کا حاصل ترے کمال میں ہے

جو بے قرار تھی کہنے کو وہ زباں گنگ ہے

نہ زیست رہ گئی اس میں نہ یہ ملال میں ہے

مزید غزلیں از Nusrat Zehra ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں