نصرت بیجاپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دیکھو سکیاں میرا پیا کس سیج رہتا ساد سے (غزل)
دیکھو سکیاں میرا پیا کس سیج رہتا ساد سے
منجھ چھوڑ کر وقت آپنا بھی کئیں گماتا ساد سے
کشتی مری امید کی تھی برہ کے طوفان میں
تس پر مدن گرداب ہو پھر پھر ڈوباتا ساد سے
میں مست ہوکر سیج میں بے تاب ہورہی تھی نپٹ
باتاں پرم کی کاڑ کر منجھ کیوں جگاتا ساد سے
پاپی سہا ہونے منے ہوشیار ہوئی جب خواب تے
لگ تکبکی گھٹ من منے جیوں جان جاتا ساد سے
جوبن کی دیکھ اومنگ دھرے جب تو مان کیا (غزل)
جوبن کی دیکھ اومنگ دھرے جب تو مان کیا
پانی پہ بڑ بڑے کا رہتا ہے اوٹھان کیا
چڑتا چلیا ہے آج مدن مد کا یو اثر
ابھرے گی آہ کس کی صبا لگ پچھان کیا
بن کیف کیوں نین یو تیرے سرخ ہیں سدا
ہیں عاشقاں کے خون تیرے چک کوں پان کیا
زینت دھریا زمانہ سکھی اوس جمال تے
تجھ حسن سوں عروس بنی سب جہان کیا
طالب ہیں نصرتی کے نین تجھ درس کے روز
منگتے پہ مہرباں ہو نہ دیتا ہے دان کیا
مزید غزلیں از نصرت بیجاپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں