Nusrat Raihana Asif کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رات کا آج ہے سفر تنہا (غزل)
رات کا آج ہے سفر تنہا
رات ہے تنہا اور نظر تنہا
مدتوں یوں رہا کوئی دل میں
سیپ میں جیسے ہے گہر تنہا
یوں گئی روٹھ کر بہار کہ اب
ہو گیا جیسے ہے شجر تنہا
چپکے چپکے چلی ہے رات کہیں
آنکھ ملتا رہے قمر تنہا
شور دھڑکن کا نہ خبر دل کی
کیسے پھر ہو یہ طے سفر تنہا
کون ملتا ہے دل سا دیوانہ
اس سے چھوٹے تو ہے بشر تنہا
کاسۂ درد لیے پھرتا ہے
دل یہ نصرتؔ کا ہے مگر تنہا
مزید غزلیں از Nusrat Raihana Asif ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں