Nudrat Meeruti کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نالۂ دل کی صدا دیوار میں یا در میں ہے (غزل)
نالۂ دل کی صدا دیوار میں یا در میں ہے
سور یا محشر میں ہوگا یا ہمارے گھر میں ہے
یوں تو مرنے کو مروں گا میں مگر مٹی مری
یا فلک کے ہاتھ میں یا آپ کی ٹھوکر میں ہے
وہ اگر دیکھیں تو اب حالت سنبھلتی ہے مری
وہ اگر پوچھیں تو اب مجھ کو شفا دم بھر میں ہے
دے دے چلو میں اکٹھی کر کے اے ساقی مجھے
کچھ ابھی تو خم میں ہے شیشہ میں ہے ساغر میں ہے
نقد جاں لینے کو مقتل میں قضا ندرتؔ مری
بن کے دلہن رونما آئینۂ خنجر میں ہے
مزید غزلیں از Nudrat Meeruti ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں