ندرت انقلابی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آپ کی توجہ سے دل نے زندگی پائی (غزل)
آپ کی توجہ سے دل نے زندگی پائی
آپ ہی کو زیبا ہے دعوائے مسیحائی
آپ کے تغافل نے راہ کتنی دکھلائی
آپ بھی نہیں آئے نیند بھی نہیں آئی
کس مقام پر میرا ذوق دید آیا ہے
خود ہی میں تماشا ہوں خود ہی میں تماشائی
کون جانے کب ہوگا فیصلہ محبت کا
کب تلک رہے کوئی آپ کا تمنائی
سخت ہے زمیں لیکن شعر کہہ گیا ندرتؔ
گل کھلا گئی کیا کیا اوس کی خامہ فرسائی
مزید غزلیں از ندرت انقلابی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں