پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Noorul Ain Qaisar Qasmi کی غزلیں — Noorul Ain Qaisar Qasmi Ghazals

Noorul Ain Qaisar Qasmi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خدا پر ہی سدا ایمان رکھنا (غزل)

خدا پر ہی سدا ایمان رکھنا

بہر صورت اسی کا دھیان رکھنا

تعلق ختم تو تم کر رہے ہو

مگر کچھ صلح کا امکان رکھنا

ملاؤ ہاتھ سب کھل کے لیکن

مزاجوں کی بھی کچھ پہچان رکھنا

عجب فطرت کسی کی ہو گئی ہے

نگاہوں کو مری حیران رکھنا

کٹھن ہے راہ سچائی کی قیصرؔ

ہتھیلی پر ہمیشہ جان رکھنا

بڑی حیرت ہے وہ زندہ ملا ہے (غزل)

بڑی حیرت ہے وہ زندہ ملا ہے

جسے ہر موڑ پر دھوکا ملا ہے

تلاش حق میں میں نکلا ہوں جب بھی

نئی منزل نیا رستا ملا ہے

ملا بھی کیا کسی کو تم سے مل کر

بکھر جانے کا اندیشہ ملا ہے

نہیں پیاسے کو قطرہ بھی میسر

جو ہے سیراب اسے دریا ملا ہے

مرے گھر ڈھونڈنے والوں کو اکثر

فقط اک ٹوٹا آئینہ ملا ہے

مزید غزلیں از Noorul Ain Qaisar Qasmi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں