پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نور جہاں ناز کی غزلیں — Noor Jahan Naz Ghazals

نور جہاں ناز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

طے نیم جاں کا آج بھی جھگڑا نہ ہو سکا (غزل)

طے نیم جاں کا آج بھی جھگڑا نہ ہو سکا

تجھ سے ستم بھی اے ستم آرا نہ ہو سکا

جب درد دل کا تم سے مداوا نہ ہو سکا

پھر کچھ بھی تم سے حضرت عیسیٰ نہ ہو سکا

اللہ رے روانیٔ چشم شب فراق

یوں تیز رو کبھی کوئی دریا نہ ہو سکا

اندھیر ہے کہ موت بھی معشوق بن گئی

ہر چند چاہا رات کو مرنا نہ ہو سکا

کس وقت بہر پرسش بیمار آئے وہ

جب آنکھ سے بھی اپنی اشارا نہ ہو سکا

مزید غزلیں از نور جہاں ناز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں