پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Noor Jahan Begam Noor کی غزلیں — Noor Jahan Begam Noor Ghazals

Noor Jahan Begam Noor کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب نہ بدلے گا کوئی کروٹ جہاں میرے لئے (غزل)

اب نہ بدلے گا کوئی کروٹ جہاں میرے لئے

موت ہوگی باعث تسکین جاں میرے لئے

میرے دل میں خود ہے ایک دریائے آتش موجزن

آسماں پالے گا کیا تو بجلیاں میرے لئے

ایک ٹہنی بھی نہ چھوڑی برق نے گلزار میں

آشیاں کوئی بنائے بھی کہاں میرے لئے

ساقیا بہتر ہے تیری اس مئے گل رنگ سے

میری چشم غم کا جام ارغواں میرے لئے

جو مزا اشکوں کے پینے میں ہے وہ اس میں کہاں

ہے ہر اک قطرہ حیات جاوداں میرے لئے

پھر چھوٹ گیا ہاتھ سے دامان تمنا (غزل)

پھر چھوٹ گیا ہاتھ سے دامان تمنا

پھر لوٹ لیا بخت نے سامان تمنا

پھر جم گیا ویرانے کا نقشہ مرے گھر میں

تاراج ہوا پھر سر و سامان تمنا

ہر سمت اندھیرا ہے نظر کچھ نہیں آتا

گل ہو گئی پھر شمع شبستان تمنا

مدت سے ہے اک موج تہہ آب سی دل میں

اب جوش پہ آتا نہیں طوفان تمنا

سوچا کئے آئے گی کبھی فصل بہاری

مرجھا گیا آخر چمنستان تمنا

ساقی ہے نہ صہبا ہے نہ ساغر نہ سبو ہے

برہم ہوئی وہ بزم خمستان تمنا

طوفان کی موجوں کے کرم پر ہے سفینہ

ہے خالق عالم ہی نگہبان تمنا

جیتے ہیں فقط موت کی امید پہ اے نورؔ

دفتر میں نہیں زیست کے عنوان تمنا

مزید غزلیں از Noor Jahan Begam Noor ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں