نور دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں ایک لمحہ (نظم)
میں ایک لمحہ
نگار ہستی کا انتہائی لطیف پیکر
جلال ہستی میں سر اٹھائے
جمال ہستی کی سر خوشی میں
نہ جانے کب سے کھڑا ہوا ہوں
کروڑوں صدیاں گزر چکی ہیں
مگر یہ لمحہ
چراغ ہستی میں لو نما سا
ہر ایک سپنے ہر ایک منظر میں
ضو فشاں ہے
میں ایک لمحہ ہوں خامشی کا
میں ایک لمحہ ہوں زندگی کا
بس ایک لمحہ
کھڑا ہوں تنہا
نہ جانے کب سے
جمال ہستی کا نور بن کر
کمال ہستی کا نور لے کر
مزید غزلیں از نور دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں