نور بدایونی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بات کیا ہے وہ تجلی بہ سر طور نہیں (غزل)
بات کیا ہے وہ تجلی بہ سر طور نہیں
عشق مجبور سہی حسن تو مجبور نہیں
جس میں مرضی ہو تری اپنی رضا بھی ہے وہی
خود پرستی ہو محبت کا یہ دستور نہیں
نگہ چشم کرم کار رفو کرتی ہے
یاں درستی دل صد چاک کی منظور نہیں
اب کسے ساغر مے آ کے پلائے ساقی
نذر سر دینے کو سرمد نہیں منصور نہیں
پاس سیاد نے روکا ہے بہ مشکل ورنہ
تن ہے پابند قفس نالہ تو مجبور نہیں
قہر سے تیرے زیادہ ہے عنایت تیری
بخش دے نورؔ کو رحمت سے یہ کچھ دور نہیں
مزید غزلیں از نور بدایونی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں