پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نورعظیم آبادی کی غزلیں — Noor Azeemabadi Ghazals

نورعظیم آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بہکی بہکی سی بات کرتا ہے (غزل)

بہکی بہکی سی بات کرتا ہے

جانے کیسی سی بات کرتا ہے

دل کو ڈر ہے کہ وہ نہ سن لے کہیں

تھوڑی ویسی سی بات کرتا ہے

غیر کے سامنے وہ اپنوں سے

اجنبی کی سی بات کرتا ہے

نورؔ تم چپ رہو خدا کے لیے

کوئی ایسی سی بات کرتا ہے

دیکھیے ان کی یاد آتی ہے (غزل)

دیکھیے ان کی یاد آتی ہے

پھر نیا گل کوئی کھلاتی ہے

پھر اترتا ہے چاند آنگن میں

چاندنی پھر سے جھلملاتی ہے

پھر سے دیوانگی ہے سر پہ سوار

پھر سے آواز کوئی آتی ہے

کوئی کہتا ہے سب کو چھوڑ چلو

دور تقدیر مسکراتی ہے

ہائے آرائش جہان فریب

تھپکیاں دے کے کیوں سلاتی ہے

باندھ لو پھر سے نورؔ رخت سفر

موت اپنی طرف بلاتی ہے

مزید غزلیں از نورعظیم آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں