پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Noman Farooq کی غزلیں — Noman Farooq Ghazals

Noman Farooq کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہوا کی آنکھ میں کاجل نہیں ہے (غزل)

ہوا کی آنکھ میں کاجل نہیں ہے

دیا اب کے کوئی گھائل نہیں ہے

اسی کو مانگتا ہوں ہر دعا میں

وہ لڑکی جو مرے قابل نہیں ہے

خود اپنے آپ کو مارا ہے میں نے

سو میرا کوئی بھی قاتل نہیں ہے

ابوذر کی پھٹی چادر ہے دنیا

یہ تیرا سرمئی آنچل نہیں ہے

سکھی میں تیرے جیسا تو نہیں ہوں

سو میرا لمس تو صندل نہیں ہے

یوں تو دیکھی ہیں مرے یار سبھی کی آنکھیں (غزل)

یوں تو دیکھی ہیں مرے یار سبھی کی آنکھیں

اس کی آنکھوں سی کہاں اور کسی کی آنکھیں

وہ تو پربت کی بلندی کو بھلا بیٹھی ہے

گم ہیں یوں تیرے ابھاروں میں ندی کی آنکھیں

اس کی گردن کے سبھی طوق اتر جاتے ہیں

جس پہ اٹھ جاتی ہیں اک بار ولی کی آنکھیں

بس تری راہ میں لٹنے کو تلے بیٹھے ہیں

کسی لمحے کا بدن ہو کہ صدی کی آنکھیں

ہجر کا وقت بتاتی ہے ہمیشہ نعمانؔ

دیکھتا ہوں میں جو ہر بار گھڑی کی آنکھیں

مزید غزلیں از Noman Farooq ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں