پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Niyazat Ali Niyaz کی غزلیں — Niyazat Ali Niyaz Ghazals

Niyazat Ali Niyaz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اشک مری آنکھ کے قرین کہیں تھا (غزل)

اشک مری آنکھ کے قرین کہیں تھا

غم جو مرے دل میں جاگزین کہیں تھا

چھوڑ گیا تو مجھے جی کیسے بہلتا

تجھ سا زمانے میں کیا حسین کہیں تھا

راہ گزاروں سے یہ مکان کہے ہے

راہ میں دیکھا مرا مکین کہیں تھا

میں کہ نہ مرتا تھا مجھ کو مار گیا پھر

یار سا اک مار آستین کہیں تھا

ہار مقدر نیازؔ ہونی تھی وہ ہے

دین کہیں تھا ترا یقین کہیں تھا

زندگی تنگ ترے الاپ سے میں (غزل)

زندگی تنگ ترے الاپ سے میں

ڈرنے لگتا ہوں اپنی چاپ سے میں

وجد میں تھاپ مجھ سے لپٹی ہے

اور لپٹا ہوا ہوں تھاپ سے میں

تجھ سے ملنے کی آرزو لے کر

آج نکلا ہوں اپنے آپ سے میں

سرد راتوں میں آہ بن کے اٹھی

جل گیا تھا وہیں پہ بھاپ سے میں

تھی کڑی دھوپ گھر سے باہر تو

پر کبھی کہہ سکا نہ باپ سے میں

سن کے بے چین ہوگی دور ہے وہ

جو یہاں جل رہا ہوں تاپ سے میں

رنج ملتا ہے روز مجھ سے گلے

تھک گیا ہوں ترے ملاپ سے میں

مزید غزلیں از Niyazat Ali Niyaz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں