Niyaz Ahmad Aatir کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبتوں کی ارتھیاں سنبھالتے سنبھالتے (غزل)
محبتوں کی ارتھیاں سنبھالتے سنبھالتے
میں تھک گیا ہوں سسکیاں سنبھالتے سنبھالتے
کبھی ادھر کبھی ادھر میں دربدر جہاں پھرا
یہ ٹوٹے دل کی کرچیاں سنبھالتے سنبھالتے
میں اپنی جان سے گیا میں اس جہان سے گیا
یہ نفرتوں کی تلخیاں سنبھالتے سنبھالتے
میں پی چکا ہوں ہر شراب صوفیانہ رنگ میں
شباب تیری مستیاں سنبھالتے سنبھالتے
متاع غم سنبھال کر ترا فراق پال کر (غزل)
متاع غم سنبھال کر ترا فراق پال کر
میں مر گیا ہوں اپنی ذات سے تجھے نکال کر
چراغ زیست بجھ گیا ترا فقیر لٹ گیا
میں خالی ہاتھ رہ گیا ہوں میرا کچھ خیال کر
الم کشوں سے دوستی ہے مے کدوں سے بیر ہے
کسے ملوں کسے کہوں مرے لیے ملال کر
اسی پہ میں الجھ گیا اسی پہ میں بھٹک گیا
جو ہجر میں گزر گئے شمار ماہ و سال کر
مرا جنون بڑھ گیا مرا سکون لٹ گیا
میں بد حواس ہو گیا ہوں شمع کو اجال کر
مزید غزلیں از Niyaz Ahmad Aatir ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں